اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل - ڈی ایس ای ایچ

Madrasa Board in Jammu and Kashmir ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ایک 4 رکنی ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔یہ کمیٹی 10 جنوری تک اپنی سفارشات ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کو پیش کرے گی

draft-committee-established-for-madrasa-board-in-jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 3:17 PM IST

Updated : Jan 2, 2024, 6:04 PM IST

سرینگر:ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ایک ڈرافٹ کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔اس ڈرافٹ کمیٹی میں اسکولی تعلیم کے اعلیٰ افسران و اہلکار کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کے لیے ایک جامع تجویز تیار کرنے کا کام سونپال گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں پرنسپل ایچ ایس ایس نوگام بانڈی پورہ ڈاکٹر خورشید احمد بٹ، سینیئر لیکچرر بی ایچ ایس ایس زڈی بل سرینگر ڈاکٹر شکیل احمد خان،سینیئر لیکچرر، بی ایچ ایس ایس مجگنڈ سرینگر محمد شفیع وانی، اور کوآرڈینیٹر مدارس نذیر احمد موٹا پر مشتمل ہیں۔

تشکیل دی گئی کمیٹی کا 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوگا، جس کا بنیادی مقصد ایک جامع مسودہ تیار کرنا ہے، تاکہ جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام میں لایا جاسکے ۔ایسے میں مزکورہ کمیٹی کو رواں ماہ 10 جنوری یا اس سے قبل محکمے اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ڈائریکٹر کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 2, 2024, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details