اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ڈاکٹر سامون کا اسکولوں اور آئی ٹی آئی کا دورہ - iti bagh dilawar khan

پرنسپل سکریٹری نے امیرا کدل اور ایس پی ہائر سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ کے ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ بات چیت کی اور ان اداروں کے کامیاب اور ہموار کاموں میں حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کوروناوائرس: ڈاکٹر سامون نے اسکولوں اور ائی ٹی ائی کا دورہ کیا
کوروناوائرس: ڈاکٹر سامون نے اسکولوں اور ائی ٹی ائی کا دورہ کیا

By

Published : Sep 22, 2020, 6:37 PM IST

پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج سری نگر ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں اور آئی ٹی آئی کا دورہ کیا جہاں کورونا وبا کے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

ڈاکٹر سامون نے ان اداروں میں کورونا کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک تفصیلی جائزہ لیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول امیرا کدل کے اپنے دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری نے اسکول کے کام کاج کا جائزہ لیا اور والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء عالمی وبا سے متعلق تمام حفاظتی پروٹوکول اور ایس پی پیر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

پرنسپل سکریٹری نے امیرا کدل اور ایس پی ہائر سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ کے ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ بات چیت کی اور ان اداروں کے کامیاب اور ہموار کاموں میں حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثناء ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئی باغِ دلاور خان کا دورہ کیا اور وہاں کووڈ-19 کے سلسلے میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کے ساتھ وہاں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے آٹوموبائل، کمپیوٹر، ویلڈر، الیکٹریشن، الیکٹرانک، لکڑی کی دستکاری اور پلمبر سیکشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر ہی پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ ڈی پی سی کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے اور پاس آؤٹ اُمیدواروں کے لئے 26 ستمبر 2020 کو جاب فیر کا اہتمام کرے۔

پرنسپل سکریٹری نے انسٹی ٹیوٹ کے ایچ او ڈی (سربراہ) کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تمام اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائے اور اس کے علاوہ ادارے میں صفائی کو یقینی بنائے۔

دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ، جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details