اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مقرر

محکمہ صحت کے نئے حکم نانمہ کے مطابق ڈاکٹر شاہد حسین کو ڈاکٹر قاضی ہارون کی جگہ ڈائریکٹوریٹ فیملی ویلفیئر میں بحثیت امیونائزیشن آفیسر، ایم سی ایچ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مقرر
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مقرر

By

Published : Mar 22, 2021, 9:41 PM IST

حالیہ دنوں سیول اور پولیس انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر پھیر بدل کے بعد اب صحت شعبے میں بھی کئی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس ضمن میں محکمہ صحت وطبی تعلیم نے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر متو کا تبادلہ عمل میں لاکر پروجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنڑول سوسائٹی جموں وکشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد راتھر کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

وہیں ڈاکٹر شاہد حسین کو ڈاکٹر قاضی ہارون کی جگہ ڈائریکٹوریٹ فیملی ویلفیئر میں بحثیت امیونائزیشن آفیسر، ایم سی ایچ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
آبی وسائل سے مالا مال کشمیر کے لوگ پانی سے محروم کیوں؟

اس کے علاوہ ڈاکٹر قاضی ہارون کو تبدیل کر کے بحثیت پروجیکٹ منیجر قومی صحت مشن جموں وکشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ ادھر ڈاکٹر ناہید انجم ملک کو بطور ڈینٹل سرجن سی ایچ سی حاجن تعینات کیا گیا یے جو فی الوقت ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز میں تعینات تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details