سرینگر:گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے شعبہ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ کو جمعرات کو کالج پرنسپل کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر جی ایم سی سرینگر کے عارضی انتظامات کے تحت پرنسپل کے طور اپنا چارج سنبھالیں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر سامیہ رشید اس عہدہ پر کئی برسوں سے فائز تھیں۔ Dr Masood Tanveer Given additional charge of Principal GMC Srinagar
Dr Masood Principal GMC Srinagar: ڈاکٹر مسعود کو جی ایم سی پرنسپل کا چارج دیا گیا
ڈاکٹر سامیہ رشید کی سبکدوشی کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر مسعود تنویر کو عارضی طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے نسپل کا چارج سونپ دیا ہے۔ Dr Masood Tanveer Principal GMC Srinagar
1
اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ انتظام فی الحال عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔‘‘ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ڈاکٹر مسعود اس عہدے کی باقاعدہ تقرری تک اپنی تنخواہ اور گریڈ پر چارج سنبھالیں گے۔‘‘ Principal Government Medical College Srinagar
واضح رہے کہ ڈاکٹرمسعود تنویر جی ایم سی سرینگر میں شعبہ میڈیسن کے سربراہ کے طور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔