اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: اِیجس کمپنی بند، درجنوں نوجوان بےروزگار ہوگئے - جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اِیجس نامی نجی کمپنی راتوں رات بند کیے جانے پر ملازمین نے احتجاج کیا۔

اِیجس کمپنی بند
اِیجس کمپنی بند

By

Published : Dec 4, 2019, 11:49 PM IST

سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں کئی سالوں سے ایجس کمپنی میں تقریباً 70 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی تھی، تاہم نامعلوم موجوہات کی بنا پر یہ کمپنی راتو رات بند کر دی گئی۔

کمپنی بند ہونے کی وجہ سے یہ نواجوان لڑکے اور لڑکیاں پوری طرح سے بے روزگار ہوگئے ہے ان ملازمین نے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کچھ یوں کہا کہ ان کے ساتھ صراصر نا انصافی کی جارہی ہے۔

اِیجس کمپنی بند، درجنوں نوجوان بےروزگار ہوگئے

اس دوران ملازمین نے کمپنی کے ذمہ داران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اچانک راتو رات کمپنی کو بند کرنے ایک سازش ہے کیونکہ کمپنی کے مالکان نے ایک سازش کے طور پر غیر ریاستی ملازمین کو نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ان کے روزگار کو کہاڈی مارنے کے برابر ہے جسے ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اس دوران کمپنی کے گیٹ کو تالہ لگایا گیا تھا اور سیکورٹی کو حکم دیا گیا تھا کہ کسی کو بھی اندر آنے نہیں دیا جائے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے فیصلوں کے خلاف وادی میں کاروبارِ زندگی 4 ماہ سے تھم گیا ہے۔ پہلے حکام کی طرف سے سخت ترین بندشیں اور بعد میں غیر اعلانیہ ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوا۔ 4 ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کے سبب ہر شعبہ اور طبقہ برُی طرح متاثر ہوا ہے۔

کشمیر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق 4 ماہ کے دوران تقریباً 2 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور یہ سلسلہ روز بہ روز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details