اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azad on DAP leaders Returning to Congress جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں، غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت سیاسی بحران ہے جس وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیڈروں کے بھروسہ پر جموں وکشمیر نہیں آیا بلکہ لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر یہاں آیاں ہوں۔Azad on DAP leaders Returning to Congress

azad
azad

By

Published : Jan 7, 2023, 10:57 PM IST

سرینگر : جموں وکشمیر آزاد پارٹی کے بانی غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز کہا کہ "جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں۔میں لیڈروں کے بھروسہ پر جموں وکشمیر نہیں آیا بلکہ لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر یہاں آیاں ہوں۔جن لیڈروں نے پارٹی کو خیرباد کہا اُنہیں اپنے علاقوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ان باتوں کا اظہار موصوف نے جواہرنگر سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔Azad on DAP leaders Returning to Congress

انہوں نے کہا کہ "وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے سب کچھ چھوڑ کر آیا ہیں۔ بطور وزیرا علیٰ جموں وکشمیر کے لوگوں کی دل سے خدمت کی اور آج بھی لوگ اُسی ہمت اور حوصلے کو دیکھ کر پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔"

غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت سیاسی بحران ہے جس وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں۔ میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آیا ہوں اور پورے جموں وکشمیر کے لوگوں نے میری پارٹی پر بھروسہ جتایا۔Azad on jk Situation

دہلی میں کانگریس میں پھر سے شامل ہونے والے لیڈروں کی اور اشارہ کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ میرے پاس خرچ کرنے لئے پیسے نہیں او نہ ہی میں کسی لیڈر کے بھروسہ پر یہاں آیا ہوں بلکہ لوگوں کی تکلیف دیکھ کر ہی نئی پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے لیڈران کو اپنے علاقوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔Azad on DAP leaders Returning to Congress

مزید پڑھیں:Doors Never Closed for Azad غلام نبی آزاد کیلئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جی اے میر

غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ خوف کے ماحول میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں،کب کس کو گرفتار کیا جائے گا کوئی نہیں جانتا، لوگوں کی زمین، عمارت یا مکان کب چھینے جائیں گے اس کی کوئی گارنٹی نہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی سیاسی جماعت آواز نہیں اٹھاتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے پاس ہمت ہے ، اثر رسوخ ہے جس سے میں ریاست کی فلاح و بہبود پر خر چ کر سکتا ہوں۔

اس سے قبل جواہر نگر سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر بانہال سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔Press Conference Azad In Srinagar

بتادیں کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک آزاد پارٹی سے وابستہ 17 لیڈروں نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details