'طلبا افواہوں پر کان نہ دھریں' - بارہویں جماعت کے نتائج
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے الگ نوعیت کا رہا، جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ سے زائد عرصہ لگ گیا ہے۔
جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج منظر عام پر لانے میں ابھی مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور رواں ہفتے کے آخر تک نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج سے متعلق افواہیوں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ نتائج سامنے لانے میں کم از کم ابھی چار دن لگے سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو نتائج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی اور کہا کہ طلبہ کو وقت پر سرکاری طور سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے الگ نوعیت کا رہا، جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ سے زائد عرصہ لگ گیا ہے۔
انہوں نے نتائج ظاہر ہونے میں تاخیر کی وجوہات گردانتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینجز سے بھرپور رہا۔ اسی وجہ سے امتحانات اکتوبر کے بجائے نومبر میں تاخیر سے لینے پڑے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائخ کا اعلان کیا جس میں کشمیر وادی کے 75فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔