سرینگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرس کی انجمن اور ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے موجودہ سیشن سے ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کو کُل ہند کوٹے میں دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ دنوں انجمنوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل سیٹوں کو کل ہند کوٹے میں دینے سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بند ہوں گے جبکہ جموں وکشمیر کے ڈاکٹروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ JK Medial Seats Reserved for All India quota
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق ’’غیر مقامی ڈاکٹر صاحبان کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے جائیں گے جس کے نتیجے میں خطے میں طبی نظام میں خلا پیدا ہوگا۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ ’’اس طرح ڈاکٹروں اور مریضوں کا تناسب مزید کم ہوگا اور جموں وکشمیر کا طبی نظام تباہ ہوگا۔ ایسے میں یہاں کے لوگوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔‘‘