سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ روشنیوں کا تہوار دیوالی جو کہ دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے روشنیوں کے تہوار کے طور بھی جانا جاتا ہے۔ ہندو برادری کے لوگ اس موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔Diwali Celebration in Kashmir
Diwali Celebration in Kashmir کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے - کشمیر میں دیپاولی تہوار
روشنیوں کا تہوار دیوالی جو کہ دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے۔ ہندو برادری کے لوگ اس موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔Diwali Celebration in Kashmir
مزید پڑھیں:Diwali 2022 فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے، نریندر مودی
دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے ،اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں۔ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔