سرینگر:مویشوں میں گانٹھ کی بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جموں وکشمیر میں ضلع سطح پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں نگران کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں مویشیوں میں گانٹھ کی بیماری کے پھیلاؤ کی روکتھام کے لیے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ 6 رکنی کمیٹی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل، چیف پلاننگ آفیسر، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر اور ضلع پنچایت آفیسر ممبران ہوں گے۔District level Committee in JK to Tackle Lumpy Skin Disease
Lumpy Skin Disease گانٹھ کی بیماری کی روک تھام کے لیے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل - مویشوں میں گانٹھ کی بیماری
جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ماہ سے چوپاؤں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی روک تھام کے لیے جہاں انتظامیہ نے مویشیوں کی درآمد، بین اضلاع ٹرانسپورٹیشن پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے وہیں اب اس حوالہ سے خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ Kashmir Lumpy Skin Disease
![Lumpy Skin Disease گانٹھ کی بیماری کی روک تھام کے لیے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل Lumpy Skin Disease: گانٹھ کی بیماری کی روکتھام کے لیے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16740318-thumbnail-3x2-cattlesmuggling-aspera.jpg)
تشکیل دی گئی کمیٹی اس بات کی نگرانی کرے گی کہ آیا بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ تھلگ کیا جا رہا ہے یا نہیں؟ اور یہ کمیٹی متاثرہ آوارہ جانوروں کو علیحدہ کرنے کو یقینی بنائے گی۔ وہیں کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ جانوروں کو جلد کی بیماری سے بچایا جائے اور ہر ضلع میں ویکسین اور ادویات وغیرہ کی وافر مقدار دستیاب ہو۔ Lumpy Skin Disease in Jammu and Kashmir
واضح رہے کہ لمپی اسکن نامی (گانٹھ کی) بیماری میں جانوروں کی جلد پر پھوڑے یا گٹھلیاں بننا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ نشان جانوروں کی جلد پر واضح نظر آتے ہیں۔ لمپی اسکن بنیادی طور پر ایک وائرس ہے جو وبا کی شکل میں ہی پھیلتا ہے جس سے متاثرہ جانور کی جلد پر پھوڑے نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں، مویشی بخار میں مبتلا ہوتے ہیں ٹانگوں میں سوزش پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ جانور چارہ کھانا بھی چھوڑ دیتے ہیں اور وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے اور جانوروں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ Cattle Farmers of JK Worries over Lumpy Skin Disease