اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں خرابی سے افرا تفری

ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں کچھ غیر معمولی خرابی پیش آئی جس کے بعد ایک سو کورونا مثبت مریضوں کی آکسیجن لیول اچانک کم ہو گئی۔

oxygen plant
آکسیجن پلانٹ

By

Published : May 10, 2021, 8:11 PM IST

سرینگر کے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال میں آج ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں کچھ غیر معمولی خرابی پیش آئی جس کے بعد ایک سو کورونا مثبت مریضوں کی آکسیجن لیول اچانک کم ہو گئی۔

تیمار داروں نے بتایا کہ مریضوں کو تقریباً بیس منٹ تک آکسیجن کے لیے تڑپنا پڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریباً گیارہ بجے آکسیجن پلانٹ میں یہ خرابی آئی جس کے بعد تیمارداروں نے اسپتال میں شور مچایا اور ہسپتال میں تعینات انتظامیہ کے دروازے کھڑکٹائے۔ ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ہسپتال میں سو سے زاید کورونا مثبت مریض ہائی فلو آکسیجن سپلائی پر ہیں اور چار ایسے مریض ہیں جن کو انٹینسیو کیئر میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند

بتایا جا رہا ہے کہ جب آکسیجن پلانٹ میں خرابی آئی تو آئی سی یو میں موجود مریضوں کی حالت وارڈ میں موجود مریضوں سے کافی نازک تھی۔ تیمارداروں نے کہا کہ مریض مر جائیں گے۔ ہسپتال کی کووڈ نوڈل افسر ڈاکٹر بلیکیس شاہ نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ میں پائی گئی خرابی کو کافی کم وقت میں ٹھیک کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خرابی بیس منٹ تک نہیں رہی، اگر بیس منٹ تک جاری رہتی تو حالت کافی خراب ہو جاتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آکسیجن پلانٹ میں سنیگ پانچ منٹ سے کم وقت تک رہا۔ اسپتال انتظامیہ نے آکسیجن پلانٹ میں پائی گئی خرابی کی جانچ کی تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی واقع پیش نہ آ سکے۔

آکسیجن پلانٹ میں خرابی کے بعد ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر نے مداخلت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details