سرینگر:جموں وکشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی واننگ جاری کی گئی ہے۔ڈزاسٹر مینیجمنٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے بارہمولہ ، ڈوڈہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور جموں کے رامبن ، اور کشتواڑ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر ڈزاسٹر مینیجمنٹ نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں تودے گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرحدی علاقہ گریز کے تلیل گاؤں میں برفانی تودہ گرا، تاہم اس تودے سے جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ اس سے پہلے اس علاقہ میں کم شدت کا برفانی تودا گر آیا تھا، جس میں بھی جال و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں چوبیس اور پچیس جنوری کو برفباری کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔