سرینگر (جموں و کشمیر) :محکمہ آیوش کی جانب سے ’’یوگا اتسو‘‘ کی نسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر بھوپندر کمار اور ڈائریکٹر آیوش، موہن سنگھ سمیت محکمہ صحت کے کئی دیگر افسران و عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے بھی منعقد کیے گئے یوگا پروگرام میں شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق 21 جون کو عالمی یوگا دن کی نسبت سے بھارت بھر میں یوگا کے 100خصوصی سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں ایک سرینگر اور ایک جموں میں منعقد ہونے طے ہوئے ہیں۔ اور 31مئی کو اسی اثنا میں ڈائریکٹر آیوش اور یوتھ اسپورٹس اینڈ سروسز کے باہمی اشتراک سے سرینگر کے انڈور سپورٹس کمپلیکس، سرینگر میں یوگا اتسو منایا گیا۔ اس اتسو میں یوتھ یوتھ سپورٹس سروسز سے وابستہ درجنوں کھلاڑیوں کے علاوہ ڈائریکٹریٹ آف آیوش سے وابستہ متعدد ملازمین اور ڈاکٹرز شامل تھے