اردو

urdu

ETV Bharat / state

Director SKIMS on Omicron BF 7 اومیکرون کی نئی قسم سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاط برتیں، ڈائریکٹر اسکمز

عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم بی ایف 7 کے کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی حکومت اور ماہرین صحت کی جانب سے ایک بار پھر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ Coronavirus New Variant

Director SKIMS on Omicron BF 7: اومیکرون کی نئی ہیت سے نہ گھبرائیں، بلکہ احتیاط برتیں، ڈائریکٹر سکمز
bf7

By

Published : Dec 23, 2022, 11:18 AM IST

سرینگر:مرکزی وزارت صحت کی جانب سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرنے کے بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز احمد کول نے کہا ہے کہ 'اومیکرون کی نئی قسم BF 7 کے بہت کم معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘ Director SKIMS on Coronavirus New Variant

انہوں نے کہا کہ 'اس مرتبہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم بہت زیادہ تیار ہیں۔ سال 2020 سے زیادہ بہتر طریقے سے ہم اس سے نمٹ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ویکسین، آکسیجن کی دستیابی اور باقی بنیادی ڈھانچہ تیار ہے۔‘‘ پرویز کول نے مزید کہا کہ BF 7امیکرون کی نئی ہیت کے ملک بھر چند ہی معاملات سامنے آئے ہیں لیکن ہمیں احتیاط سے کام لے کر ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا خاص دھیان رکھنا ہوگا۔

ڈائریکڑ سکمز نے مزید کہا کہ ’’ماسک اور سماجی دوری ہمیں نہ صرف کورونا سے بچاتا ہے بلکہ موسم سرما کے دوران ہونے والے انفلنزا ،سوائن فلو اور چھاتی کے دیگر امراض سے بھی دور رکھتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Omicron Threat in India: ملک میں امیکرون سب ویرینٹ BF.7 کی آمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details