اردو

urdu

ETV Bharat / state

سحرش اصغر کا تبادلہ، اطہر عامر ایس ایم سی کمشنر تعینات - پرنسپل سکریٹری

جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے ناظم اطلاعات سمیت 9 افسران کا تبادلہ و تقرریاں عمل میں لائی۔

سحرش اصغر کا تبادلہ، اطہر عامر ایس ایم سی کمشنر تعینات
سحرش اصغر کا تبادلہ، اطہر عامر ایس ایم سی کمشنر تعینات

By

Published : Feb 26, 2021, 10:48 PM IST

جنرل ایڈ منسٹر یشن محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق آلوک کمار ( آئی آر ایس ) جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تقرری کے حکمنامہ کے منتظر تھے، کو یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ سرمد حفیظ (آئی اے ایس)، جس کے پاس انتظامی سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ، ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، ٹورزم اینڈ کلچر کا اضافی چارج تھا، انہیں محکمہ سیاحت کا انتظامی سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اگلے احکامات تک وہ اپنے فرائض کے علاوہ محکمہ ثقافت کے انتظامی سکریٹری کا چارج بھی سنبھالیں گے۔


ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ سید سحرش اصغر (آئی اے ایس) کو تبدیل کر کے محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔



جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر راہل پانڈے (آئی اے ایس) کو لیفٹننٹ گورنر سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کے بھی فرائض سنبھالیں گے۔



محکمہ جنرل انتظامیہ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر کرتیکا جیوٹسنا (آئی اے ایس) کو چیف ایگزیکٹو آفیسر جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (JKEDA) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔


انہوں نے بپول پاٹھک (آئی اے ایس) کے پرنسپل سکریٹری برائے سائنس، سائنس اور ٹکنالوجی کو اضافی عہدے سے فارغ کیا ۔ اس کے علاوہ موصوفہ منیر الاسلام ( کے اے ایس )، ڈائریکٹر، آرکائیوز ، آثار قدیمہ اور میوزیم کو اپنے اضافی عہدے سے بھی فارغ کرکے سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجس کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گی۔

اطہر عامر شفیع خان (IAS)، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

اکشے لیبرو (آئی اے ایس) ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سرینگر (ویسٹ) تعینات کیا گیا۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر، غضنفر علی (کے اے ایس) کو تبدیل کر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر تعینات کردیا گیا ہے۔

گلزار احمد ڈار (کے اے ایس)، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ خالی ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر تعینات کردیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details