’’آئی آئی سی ٹی کشمیری قالین صنعت کو نئی جلا بخشنے کے لیے کارگر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ جن میں جدید ڈائینگ ہاؤس سے لیکر قالین بیچنے تک کے لیے سہولیات دستیاب رکھی جا رہی ہیں‘‘ ان باتوں کا اظہار آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکڑ زبیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ قالین صنعت کی جانب دستکار کافی کم مائل ہو رہے ہیں تاہم محکمہ اس صنعت کو نئے آب و تاب اور جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کے لیے اہم اور موثر اقدامات پر کام کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی نے کہا کہ مختلف اضلاع میں اب قالین صنعت سے جڑے افراد کے لیے کلسٹر یونٹ معرض وجود میں لائے جارہے ہیں۔ جس میں دستکاروں کو اعلیٰ اور معیاری مواد کے ساتھ ساتھ جدید قالین لومز بھی فراہم کئے جائیں گے۔