اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے ززنہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا - جموں و کشمیر کی اہم خبر

محکمہ ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے گاندربل کے علاقہ ززنہ میں واقع فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر منظور احمد میر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے ززنہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا
ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے ززنہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا

By

Published : Jun 6, 2021, 8:03 PM IST

ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے اس موقع پر فروٹ منڈی کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود چند افراد کو فروٹ منڈی میں دکانیں الاٹ کی گئیں، جنہوں نے کچھ سال قبل محکمہ میں درخواستیں جمع کرائی تھی۔

ڈائریکٹر وشیش پال مہاجن نے ززنہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ززنہ فروٹ منڈی کو جدید نوعیت کی تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ تاکہ اس فروٹ منڈی سے جڑے افراد کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'ززنہ فروٹ منڈی قائم کرنے سے اس علاقہ سے وابستہ میوہ کاشتکاروں کو بہت فائدہ پہنچے گا'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details