ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کشمیر کے سبھی چیف میڈیکل افسران، سپر انٹنڈنٹس اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر سماجی، مذہبی مقامات پر کووڈ ٹیسٹنگ مراکز قائم کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے شادی بیاں کی تقاریب منعقد کرنے کے مقامات پر بھی ٹیسٹنگ سنٹرس قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے میں متعلقہ صحت افسران سے کہا گیا ہے کہ ’’جن مقامات پر ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہو، وہاں پر ٹیسٹنگ مراکز قائم کئے جائیں اور اس ضمن میں ایک مربوط پلان مرتب کر کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو بھی آگاہ کیا جائے۔‘‘