سرینگر (جموں و کشمیر) :محکمہ صحت نے وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات اور فلو کے کیسز میں اضافے کے بعد تمام ہسپتالوں میں فلو کلینک دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ مکتوب میں تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ ہونے والے کورونا تشخیصی ٹیسٹس اور آر ٹی پی سی آر کی شرح میں اضافہ کرنے کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں فلو کلنک کا دوبارہ قیام عمل میں لائیں۔
ٹیسٹس میں کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ بھی دیکھنے کو ملا ہے کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹس کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے حالانکہ روزانہ ہونے والے آر ٹی پی سی آر ٹسٹس کی شرح 80 فیصد ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ ہر ہسپتال میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ہدایت کے مطابق فلو کلینیک کا دوبارہ قیام عمل میں لائیں۔‘‘