سرینگر:جموں و کشمیر کے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن کنہیا لال دھر مختصر علالت کے بعد اتوار کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے وہ 84 برس کے تھے۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل دھر کی آخری رسومات پیر کے روز دوپہر میں ادا کی گئیں۔K L Dhar Is No More
Ex Director Information Passed Away جموں و کشمیر کے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن کے ایل دھر کا انتقال - اطلاعات و تعلقات عامہ جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن کنہیا لال دھر مختصر سی علالت کے بعد اتوار کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے وہ 84 برس کے تھے۔Kanhaya Lal Dhar Passed Away
jk govt
دھر نے اپنے کریئر کا آغاز انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے کیا اور ڈائریکٹر انفارمیشن کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرئیر میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میں بھی خدمات انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد، انہوں نے سابق مرکزی وزیر برائے آبی وسائل پروفیسر سیف الدین سوز کے خصوصی معاون کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ڈائریکٹر اطلاعات اور تعلقات عامہ جموں و کشمیر ، اکشے لابرو نے کے ایل دھر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔دریں اثناء ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی سابق ڈائریکٹر انفارمیشن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔