سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال، برزلہ میں ہولناک آتشزدگی کے تقریباً 80 گھنٹوں بعد او پی ڈی خدمات بحال OPD services resume at B&J Hospital Barzulla کر دی گئی ہیں۔ وہیں ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق 10دنوں کے اندر اسپتال میں دیگر طبی خدمات کو بھی بحال کیا جائے گا۔
برزلہ اسپتال میں آتشزدگی سے متعلق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے سرینگر میں پریس بریفنگ کے دوران کہا Dir Health Services on B&J Hospital Fire Incidentکہ اسپتال میں آتشزدگی کے وقت زیر علاج مریضوں کو اسکمز بمنہ، ایس ایم ایچ ایس اسپتال اور جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔