چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے آج جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ٹیکسی خدمات کی فراہمی کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکرٹریوں، جموں و کشمیر کے صوبائی کمشنرز، سرینگر اور جموں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور آر ٹی او جموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کوئی بھی کمپنی یا پارٹنرشپ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ فرم لائسنس کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ تاہم محکمہ جموں و کشمیر سے آئی ٹی پروفیشنلز کی کسی رجسٹرڈ کمپنی / فرم کو ترجیح دے گا۔
مطلع شدہ قوانین کے مطابق درخواست دہندگان کو کم سے کم تین سال تک کام کرنا ضروری ہے۔ اس میں جی ایس ٹی اور پین کے علاوہ کم از کم 50 ٹیکسیوں / آٹووں ہونے چاہیے۔ آڈٹ شدہ فائنانشل سسٹیٹمنٹ کے ساتھ 'ڈیولوپیڈ ایم آئی ایس سسٹم' یا 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والا کنٹرول روم یا ویب پورٹل / موبائل ایپلیکیشن ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ خدمات انجام دینے والے علاقے میں ایک رجسٹرڈ آفس بھی ہونا لازمی ہے۔