اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا کے دوران اضافی سیکورٹی انتظامات سے عوام کو مشکلات - امرناتھ یاترا کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

اس سال امرناتھ یاترا کے لیے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022۔ خصوصی طور پر حالیہ مہینوں میں ٹارگٹ کلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں نے یاترا کے لیے حفاظت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ جس پر یاتری بھی شش و پنج میں ہیں اور وہ پریشانی محسوس کررہے ہیں۔ کچھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ اتنی سیکورٹی کیوں ہے جب کہ سرکار کہہ رہی ہے کہ وادی میں حالات بہتر ہیں۔ Difficulties to People at Amarnath Yatra

Difficulties to People at Amarnath Yatra
Difficulties to People at Amarnath Yatra

By

Published : Jul 3, 2022, 2:29 PM IST

سری نگر:امرناتھ یاترا دو برس کے بعد جمعرات سے شروع ہوئی جس میں آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کی امید ہے۔ Amarnath Yatra 2022۔اگرچہ کشمیر یاترا کا انعقاد صدیوں سے کیا جارہا ہے لیکن امسال سخت سیکورٹی حصار میں یاتریوں کو جموں سے وادی لایا جارہا ہے۔ یاتریوں کے قافلے کے دوران جموں- سرینگر شاہراہ پر ٹریفک و عام شہریوں کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ حکام نے کئی طرح کی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جو یاترا کے اختتام تک لاگو رہیں گی۔ یہاں تک کہ سیاحوں کو بھی ایک محدود مدت تک ہی سیرو تفریح کے لیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Difficulties to the People Due to the Security Arrangement of Amarnath Yatra

امرناتھ یاترا کے دوران اضافی سیکورٹی انتظامات سے عوام کو مشکلات

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

  • Amarnath Yatra 2022: سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام میں تمام ترانتظامات مکمل

    بتایا جارہا ہے کہ یاترا کے لیے سخت ترین سیکورٹی انتظامات پر یاتری بھی شش و پنج میں ہیں اور وہ پریشانی محسوس کررہے ہیں۔ راجستھان سے آئے ہوئے یاتری سبھاش جوشی کا کہنا ہے کہ اتنی سیکورٹی کیوں ہے جب کہ سرکار کہہ رہی ہے کہ وادی میں حالات بہتر ہیں۔ بدھ کو ایل جی منوج سنہا نے یاترا کے انعقاد پر کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کی اور صلاح ومشورہ کیا۔ سیاسی لیڈران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کے مسائل ایل جی کے سامنے رکھے۔

  • یہ بھی پڑھیں:
  • Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں چند یاتری انتظامات سے غیر مطمئن

    سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکار یاترا کو کچھ عجیب رنگ سے رنگ رہی ہے اور سخت سیکورٹی انتظامات سے عوام کو پریشان کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال یاترا کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے اور ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ٹارگٹ کلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں نے یاترا کے لیے حفاظت کے انتظامات سخت کردیے ہیں۔ Strict security arrangements for Amarnath Yatra

ABOUT THE AUTHOR

...view details