سرینگر:ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے امرناتھ یاتریوں کو بلا خلل اور بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد عارضی طبی مراکز قائم کیے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹے سہولیات دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں یاتریوں کو طبی سہولیات فراہم کروائے گا۔ Amarnath Yatra 2022 Health Facilities
اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی سربراہی میں حال ہی میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کئی میٹنگیں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ان میٹنگز میں نہ صرف سول بلکہ فوج اور بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی شرکت کی۔
بہتر طور طبی خدمات میسر رکھنے کی خاطر 55 طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 6 بیس ہسپتال بھی شامل ہیں جبکہ ان مذکورہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد نیم طبی عملے کے افراد تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دے گے۔ وہیں یاتریوں کے لیے 11 طبی امدادی مراکز، 12 ہنگامی امدادی مراکز کے علاوہ 26 آکسیجن بوتھ اور 15 آن روٹ کیمپ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔
Amarnath Yatra Health Facilities: یاتریوں کی بہتر طبی خدمات کیلئے صحت مراکز کا قیام - جموں و کشمیر محکمہ صحت
محکمہ صحت نے سالانہ امرناتھ یاتریوں کے لیے بلا خلل اور بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے 55 طبی کیمپ قائم کیے ہیں، جن میں 6 بیس ہسپتال بھی شامل ہیں۔ ان مذکورہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد نیم طبی عملے کے افراد تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ Amarnath Yatra Health Facilities
یاتریوں کو بہتر طبی خدمات کی خاطر صحت مراکز قائم کیے گئے
مزید پڑھیں:
ادھر صحت محکمے نے امرناتھ یاترا گپھا کے تمام اسٹیشنوں پر تمباکو مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا حکم دیا ہے تاکہ سالانہ یاترا کو "تمباکو سے پاک" بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع جبکہ یاترا 11 آگست کے روز اختتام پذیر ہوگی۔