سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت 240- 250 عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ 2020 میں پولیس نے 40 او جی ڈبلیو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 25 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں اور 9 عسکریت پسند کے معاون کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
رواں ہفتے میں جنوبی اور شمالی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف ہوئی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے انہیں کہا کہ ضلع اننت ناگ میں پولیس نے لشکر طیبہ سے منسلک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت نوید بٹ اور عاقب بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں جنوبی کشمیر کے رہنے والے ہیں اور ان کے خلاف عسکریت پسندی کے کئی معاملے درج ہیں