اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کیا - بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشاناک صورتحال

جموں کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کسان گھر نروال منڈی میں پولیس اہلکاروں کے لیے کووڈ کیئر سہولت کا معائنہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ
ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ

By

Published : May 10, 2021, 10:11 PM IST

یہ سہولت کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر کی گئی ہے۔ افسران نے مرکز کے تمام کمروں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہلکے اور اعتدال پسند علامات والے پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال کے لئے 22 کمروں کو مخصوص کیا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق سہولت میں توسیع کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کیا

ڈی جی پی نے اس سہولت پر افسران سے بات چیت میں کہا کہ 'اے ڈی جی پی جموں، اے آئی جی (ٹیک)، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہسپتال جموں، جموں ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ڈی جی پی نے کہا کہ 'پولیس اہلکاروں کے لئے بنیادی علاج معالجہ یہاں تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ کوڈ-19 کی دوسری لہر کو پھیلنے پر روک لگے۔

انہوں نے کہا کہ 'سری نگر میں اس قسم کی سہولت آپریشنل ہوگی۔ ڈی جی پی نے حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ 'وہ وائرس سے لڑنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ 'جموں وکشمیر پولیس وائرس سے لڑنے میں حکومت کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

ڈی جی پی کو بتایا گیا کہ 'مرکز میں آکسیجن کنسنٹریٹرس، آکسیجن سلنڈر، ایمبولینس اور بنیادی علاج جیسی سہولیات میسر ہیں اورکسی بھی امداد کے لئے میڈیکل عملہ چوبیس گھنٹے مرکز میں تعینات رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details