اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظر بند فاروق عبداللہ وزارت دفاع کے پینل کے لیے نامزد - جموں و کشمیر کے نظر بند رہنما

جموں و کشمیر کے نظر بند رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Nov 21, 2019, 11:20 PM IST

اطلاعات کے مطابق 21 اکتوبر کو ہونے والے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی سربراہی مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔
اس 21 رُکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں فاروق عبداللہ کے علاوہ مالیگاؤں دھماکے کے ملزم اور بھوپال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رُکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر، این سی پی کے چیف شرد پوار، ٹی ایم سی کی سوگتا رائے ، ڈی ایم کے کے راجہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ہی فاروق عبداللہ نظر بند ہیں۔ سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی کے علاوہ تقریباً ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایم ڈی ایم کے رہنما وائکو کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی کی سماعت کے بعد 17 ستمبر کو فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details