وادی کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی خبروں کو محکمہ اسکول نے بے بنیاد قرار دیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ اسکول تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی حکمنامہ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول نے بچوں اور والدین سے بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے، منگل کی صبح سے ہی سوشل میڈیا پر وادی کشمیر کے اسکولوں کے لیے سرمائی تعطیلات سے متعلق کچھ خبریں گشت کر رہی تھی، جن میں لکھا گیا تھا کہ وادی کے تمام اسکولوں میں 10دسمبر سے 22فروری 2021 تک سرمائی تعطیلات رہے گی۔