اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2023, 8:23 PM IST

ETV Bharat / state

Mirwaiz Detention میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا کہ میرواعظ کی شخصی اور مذہبی آزادی پر قدغن انسانی اور مذہبی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ
میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے گزشتہ تقریباً چار برس سے سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کے اس رویے کی مذمت کی ہے۔ انجمن نے کہا کہ آج مسلسل 199واں جمعتہ المبارک ہے جب کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما جناب میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو قدغنوں اور نظر بندی کے سبب نہ تو نماز جمعہ جیسا اہم دینی فریضہ ادا کرنے اور نہ ہی اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اجازت دی گئی اور اس طرح کشمیر کی عظیم عبادت گاہ جامع مسجد کے صدہا سالہ منبر ومحراب قال اللہ وقال الرسول ﷺ کی دعوت و تبلیغ سے خاموش رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حج کے مقدس ایام اور قربانی کی آمد سے قبل جو بھاری تعداد میں عوام جس میں مردو زن اور نوجوان شامل تھے انہیں اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے محبوب رہنما کے وعظ و تبلیغ اور پند و نصائح سننے سے محروم رہے۔ انجمن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ میرواعظ کی شخصی اور مذہبی آزادی پر قدغن انسانی اور مذہبی حقوق کی بدترین پامالی ہے جو نہ صرف حد درجہ قابل تشویش ہے بلکہ مسلمہ جمہوری قدروں کے بھی منافی ہے اور اس کے خلاف انسانی، جمہوری اور مذہبی اقدار پر یقین رکھنے والوں کو آواز اٹھانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mirwaiz Detention عید الفطر کے موقعے پر میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنایا جائے، انجمن اوقاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details