سرینگر:جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں میونسپل واڈز میں نئی حدبندی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر اویس احمد نے متعلقہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں نئی حدبندی کو مکمل کرے۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اویس احمد نے آج حدبندی کے لیے نامزد کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں واڈز کی حدبندی شفاف، متوازن اور شہروں کی شرکت کے ساتھ کرے۔
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں بلدیاتی و پنچایتی اداروں کی نئی حدبندی کے احکامات اسٹیٹ الیکشن کمیشن بی آر شرما نے دو ماہ قبل صادر کئے تھے۔اس ضمن میں جموں کشمیر یونین ٹریٹری کے 77 میونسپل کمیٹیز اور دو میونسپل کارپوریشن بشمول جموں و سرینگر کی حدبندی کرنے ہیں۔