سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز صدیوں پرانے کشمیری نمدے کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے کشمیر کے کاریگروں کی کوششوں کی تعریف کی۔
کشمیر کے صدیوں پُرانے نمدہ صنعت کے بارے میں ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم ندریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر کا صدیوں پُرانی نمدی صنعت دوبارہ زندہ ہورہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا "خوشی ہے کہ کشمیر کا صدیوں پرانا 'نمدہ' ہنر زندہ ہو رہا ہے اور اب برسوں بعد عالمی سطح پر پہنچ رہا ہے! یہ ہمارے کاریگروں کی مہارت اور لچک کا ثبوت ہے۔ پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ احیاء ہمارے امیر ورثے کے لیے بڑی خبر ہے۔"
واضح رہے کہ نمدی سازی کشمیر کی ایک روایتی دستکاریوں میں سے ایک ہے۔ نمدی بھیڑ کی اون اور ہاتھ کی کڑھائی کا استعمال کرتے ہوئے قالین بنائے جاتے ہیں۔کشمیری نمدی کی ابتدا 16ویں صدی میں ہوئی اور اسے صوفی بزرگ شاہ ہمدان ؒ نے کشمیر میں متعارف کرایا۔ نمدہ کے قالین گرمی فراہم کرتے ہیں اور اسے فرش کو ڈھانپنے اور گھر کی سجاوٹ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ایک زمانے میں نمدے کشمیر کے ہر گھر کی زینت ہوا کرتے تھے لیکن اب ان کی جگہ قالینوں نے لے لی ہے۔
مزید پڑھیں:Nuno Felting Technique فاروق احمد خان ملک کے واحد "نونو فیلٹینگ" دستکار