اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Transport In Kashmir ہرگزرتے دن پبلک ٹرانسپورٹ میں ہورہی کمی باعث تشویش، نیشنل کانفرنس - NC SPOKESPERSON IMRAN NABI DAR

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور شام ہونے سے قبل ہی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Public Transport Issue In Kashmir

nc spokesperson
nc spokesperson

By

Published : Dec 29, 2022, 5:43 PM IST

سرینگر :جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی خصوصاً شام کے وقت مسافر گاڑیوں کے سڑکوں سے غائب ہونے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے نہ صرف عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی زبردست نقصان پہنچ رہاہے۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے عوامی وفد کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔NC ON Public Transports Issue In Kashmir

وفد نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور شام ہونے سے قبل ہی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوجاتا ہے جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دکانداروں کے وفد نے بتایا کہ لوگ دفتروں اور اپنے کام کاج سے فارغ ہوکر خریدو فروخت کیلئے جاتے تھے لیکن ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے لوگ اب گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جو دکانداروں اور دیگر تاجروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔

ترجمان نے وفد نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی اضلاع سے وفود ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی شکایات لیکر آئے ہیں اور پارٹی نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کی کوشش بھی لیکن انتظامیہ خواب غفلت میں ہے۔Public Transport Issue in Kashmir

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے نہ صرف شہر اور ضلع صدر مقامات پر تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ عام لوگوں کی روز مرزہ کے معاملات پر بھی منفی اثر پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیہات میں یہ صورتحال اور زیادہ سنگین ہے جہاں بیماروں کو ڈاکٹروں کی کلینکوں اور ہسپتالوں تک پہنچنے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ایسے ملازمین کو بھی مشکلات درپیش ہیں جو دیر تک دفتروں میں کام کرتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس ترجمان نے انتظامیہ خصوصاً آر ٹی او کے علاوہ ٹریفک حکام پر زور دیا کہ رات دیر گئے تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر: پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی میں انسانوں کے مختلف روپ

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details