سرینگر:جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave
امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیتیشور کمار نے کیا کہ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، آئی ٹی بی پی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فی الحال پوری توجہ یاتریوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔ سی ای او نے کہا فوجی ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ CEO Amarnath Shrine Board on Cloudbrust
- این ڈی آر ایف ہیلپ لائن نمبر 919711077372
- ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر 911942455165،91990697840
- امرناتھ یاترا ہیلپ لائن (ڈویژنل کمشنر آفس جموں) 01912478993