سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جمعے کی صبح عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں سرینگر کے ملورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد کے علاوہ کولگام کے امتیاز احمد ہلاک ہوئے۔
اشفاق احمد کی لاش انکے آبائی علاقہ ملورہ، سرینگر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔
پولیس اہلکار کی نعش آبائی علاقہ پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اشفاق احمد کے جنازے میں شرکت کے لئے سینکڑوں لوگ اُمڈ آئے اور ان کے گھر پہنچے۔
مزید پڑھیں: نوگام حملہ: ہلاک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقعے پر ہر طرف آہ و بکا مچ گئی۔ خواتین سینہ کوبی کر رہی تھیں۔ یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ نم ہوئی۔