سرینگر:اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح سرینگر کے ٹنگن بائی پاس کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 28سالہ سہیل احمد ساکن نوابازار سرینگر کے بطور کی۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے سپرد کیا گیا ۔جوں ہی سہیل احمد کی لاش نوا بازار سری نگر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں اور پورا علاقے ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ سہیل احمد کا قتل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل احمد دو بچوں کا والد تھا ۔ان کے مطابق گزشتہ روز گھر سے نکلا تب سے اُس کا موبائیل فون سوچ آف آرہا تھا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل احمد کے سر پر گہری چوٹ تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لخت جگر کا بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا ہے۔