اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمارے ڈی ڈی سی ممبران کو ڈرایا جارہا ہے'

پی ڈی پی کے کارکن اور ڈی ڈی سی ممبر راجہ وحید کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی ممبران ہٹ سے باہر آنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دروازے پر تعینات سیکورٹی اہلکار انکو باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں-

DDC members are being illegally detained by J&K admin: Mehbooba Mufti
DDC members are being illegally detained by J&K admin: Mehbooba Mufti

By

Published : Jan 7, 2021, 4:58 PM IST

پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے بہانے پر انکی پارٹی کے منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران کو خوف یا لالچ دے کر دلبدلی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے-

محبوبہ مفتی نے ایک ویدیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'بی جے پی اور اسکی پراکسی جماعتیں آزادی کے ساتھ گھوم سکتے ہیں لیکن مخالف سیاسی جماعتوں کو سیکیورٹی کے بہانے پر قید کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے لکھا کہ 'اس قید کا ایک ہی مقصد ہے کہ یہ ممبران لالچ اور دباؤ میں آکر پارٹی بدلے-'

ٹویٹ
اس ویڈیو میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے منتخب ممبران دکھائی دے رہے ہیں جنکو انتظامیہ نے شوپیان کے شرمال علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے محکمہ جنگلات کہ ایک ہٹ میں رکھا ہے-پی ڈی پی کے کارکن اور ڈی ڈی سی ممبر راجہ وحید کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی ممبران اس ہٹ سے باہر آنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دروازے پر تعینات سیکورٹی اہلکار انکو باہر جانی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں-غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کرائے جس میں پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلیریشن کے 110 ممبران منتخب ہوئے ہیں- تاہم بی جے پی اور الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی پر گپکار الاینس نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ منتخب امیدواروں کو لالچ اور دباؤ ڈال کر دل بدلی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ 20 اضلاع میں بیشتر ضلعی ترقیاتی کونسل بنانے میں کامیاب ہو پائے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details