اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2020, 11:03 AM IST

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈرون کیمروں کی مدد سے پولنگ مراکز کی نگرانی

ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔

DDC elections:
DDC elections:

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران پولنگ مراکز کی ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈرون کیمروں کی مدد سے پولنگ مراکز کی نگرانی

ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details