جاوید مصطفیٰ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ اس بار مرکز سے اچھے فنڈز آئیں گے اور ڈی ڈی سی الیکشن میں جیت درج کرنے والے امیدوار عوام کی صحیح ترجمانی کریں گے۔'
پیپللز مومنٹ کے رہنما جاوید مصطفیٰ نے کہا کہ 'ڈی ڈی سی کے انتخابات پہلی بار اس طرح سے ہو رہے ہیں اور اس سے ہمیں امید ہے کہ کافی ترقی ہو جائے گی۔'
بنیادی سہولیات کے فقدان کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ وادی کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت ہمیں فنڈز فراہم کرے گی۔
پیپل الائنس کی تشہیری مہم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی کہ الائنس کا جو بھی امیدوار ہو وہ اس قابل ہو کہ عوام کی صحیح ترجمانی کریں۔'
شہلا رشید پر ان کے والد کے الزام کے بارے میں پوچھے جانے پر جاوید مصطفیٰ نے اس طرح کی خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا۔