یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسے مضبوط علاقائی پارٹیوں کا سامنا کرتے ہوئے کشمیر کی کسی بھی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اعجاز حسین نے سرینگر میں کھنموہ دوم سے ضلعی ترقیاتی کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی ، جبکہ اعجاز احمد خان نے ضلع بانڈی پورہ میں تلیل سیٹ پر جیت درج کی ہے، وہیں پلوامہ میں بی جے پی کی منہا لطیف نے کامیابی حاصل کی ہے اور جب انھوں نے اپنی کامیابی کی خبر سنی تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔
بی جے پی نے مسلم اکثریتی خطہ کشمیر میں جارحانہ طور پر مہم چلائی تھی، جہاں پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ہفتوں تک خیمہ زن تھے۔