جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے 7 بلاکوں سے اب تک تقریبا 30 امیدوار ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کروا چکے ہیں۔
ان امیدواروں میں سب سے زیادہ آزاد امیدوار نظر آرہے ہیں۔اس تعلق سے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ بلاک 'اے' سے اپنی پارٹی کے امیدوار سعید شوکت غیور اندرابی نے اپنی نامزدگی فارم داخل کیا۔ اس سلسلہ میں شوکت غیور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا آج تک یہاں لوگوں کے ساتھ سیاسی دوکھا بازی ہوئی ہے۔ ہر ایک پارٹی نے لوگوں دھوکہ دیا ہے۔