دوردرشن سرینگر کو شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے موصول ہوئی تجویز کے مطابق صبح اور شام آدھے گھنٹے دوردرشن نیشنل پر یاترا کے دوران پوجا کو براہ راست نشر کیا جانا ہے۔
دور درشن کیندر سرینگر کے پروگرامنگ ہیڈ جی ڈی طاہر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے ہمیں تجویز موصول ہوئی ہے۔ ڈی ڈی نیشنل پر براہ راست نشر کیے جانے کی بات چل رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ڈی ڈی کشیر پر بھی نشر کیا جائے۔ تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ دوردرشن کے ہیڈ آفس میں لیا جائے گا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس بار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یاتریوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔ اسی لئے اس تجویز کو سامنے لایا گیا ہے۔ ابھی تجویز پر غور و فکر جاری ہے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔‘‘