اردو

urdu

ETV Bharat / state

شکارا والوں میں غزائی اجناس تقسیم - اعجاز اسد نے فوڈ کٹس تقسیم کیں

کورونا کرفیو کی وجہ سے جہاں پوری وادی کافی مشکلات کا سامنا کررہی ہے وہیں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہے۔ جھیل ڈل میں رہنے والے اکثرلوگ سیاحت سے ہی منسلک ہیں تاہم سیاحت ٹھپ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ شدید مالی بحران سے دو چار ہیں۔

By

Published : May 21, 2021, 4:42 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے متعدد سیول افسران کے ہمراہ جھیل ڈل میں رہنے والے لوگوں میں مفت غزائی اجناس کے علاوہ دیگر سازسامان تقسیم کیا۔

موجودہ کورونا کرفیو کی وجہ سے جہاں پوری وادی کافی مشکلات کا سامن کررہی ہے وہیں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہے۔ جھیل ڈل میں رہنے والے اکثر کو سیاحت سے ہی منسلک ہیں تاہم سیاحت ٹھپ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ شدید مالی بحران سے دو چار ہیں۔

اس سے قبل 2019 میں دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تھا اور تب سے لیکر آج تک ان لوگوں کے پاس روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں ہے۔ حالانکہ امسال کے اوائل میں سیاحتی چہل پہل دوبارہ شروع ہونے لگی تھی تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ان کا کاروبار دوبارہ ٹھپ و گیا ہے۔

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے ان لوگوں میں مفت غزائی اجناس تقسیم کیں تاکہ ان لوگوں کو ان مشکل ایام میں کچھ راحت پہنچے۔

عوام نے انتظامیہ کی اس مہم کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details