کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کئی گنا زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور تین ہزار سے زائد ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ وبا پر قابو پانے کے لیے متعددریاستوں میں جزوی لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیوں نافذ کیا گیا ہے، اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی نائٹ کرفیو نافذ ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے آج متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع بھر میں قائم مختلف ناکہ پوائنٹس کا دورہ کیا اور گراونڈ میں نافذ کورونا کرفیو کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر مختلف ناکہ پوائنٹس کا معائنہ کیا جن میں سالکوٹ، برنواری، کپواڑہ بمہامہ اور کاواری شامل ہیں۔