ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربلکرتیکا جیوتسنا نے ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی سہ ماہی میٹنگ Meeting of District Development Council کی صدارت کی جس میں سال 2021-22 کے لئے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا اور منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آئندہ مالی سال 2022-23ء کے لئے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اے سی ڈی گاندربل نے منریگا کے تحت رواں مالی برس کے دوران حاصل کی گئی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو آئندہ مالی برس کے لئے تیار کئے جانے والے پلان سے بھی آگاہ کیا۔
میٹنگ میں موجودہ مالی برس کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے تمام نشاندہی کئے گئے رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے تعاون طلب کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں اور عمل آوری والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ 2021-22ء کے تحت منظورشدہ اور تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
کرتیکا جیوتسنا نے 2022-23ء مالیاتی سال کے لئے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام پی آر آئیز بشمول ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں کو اگلے مالی برس 2022-23ء کے دوران ہاتھ میں لئے جانے والے تمام ترجیحی کاموں کی نشاندہی میں شامل کریں۔