اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chinar Plantation in Budgam: بڈگام کے بہشت زہرہ پارک میں چنار کی شجرکاری - فلوری کلچر بڈگام کی چنار شجرکاری مہم

اس موقع پر اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر بڈگام نے کہا کہ 'ضلع میں اس وقت تقریبا 3000 چنار کے درخت ہیں اور رواں سال اس کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلوری کلچر آفس تقریبا 2000 چنار کے درخت لگائے گا اور ہر سال اس کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ Chinar Plantation Drive

چنار شجرکاری مہم کا آغاز
Chinar Plantation Drive

By

Published : Mar 18, 2022, 3:51 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ڈی سی کمپلیکس کے نزدیک واقع بہشت زہرہ پارک میں چنار کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ Chinar Plantation Drive

Chinar Plantation Drive

شجرکاری مہم کا انعقاد ڈسٹرکٹ فلوری کلچر آفس بڈگام نے کیا تھا اور اس موقع پر ڈی سی نے بہشت زہرہ پارک میں چنار کے چند پودے لگائے اور ساتھ ہی بتایا کہ 'ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 2000 چنار کے پودے لگائے جائیں گے'۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ چنار کے تمام درختوں کو ان کے کثیر الجہتی جوہر بشمول ثقافتی اقدار اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع کے تمام حصوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے تاکہ اس مہم کے دوران مختلف اقسام کے زیادہ تعداد میں پودے لگائے جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر بڈگام نے کہاکہ 'ضلع میں اس وقت تقریبا 3000 چنار کے درخت ہیں اور رواں سال میں اس کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فلوری کلچر آفس اکیلے 2000 چنار کے درخت لگائے گا اور ہر سال اس تعداد میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو 'یوم چنار شجرکاری' کے طور پر منایا جاتا ہے اور مہم کے دوران لوگوں کو چنار کے درختوں کی حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details