جموں و کشمیر کے معروف کاروباری کی صاحبزادی سمیت تین افراد کی أبو ظہبی میں ایک کار حادثے میں موت ہوگئی ۔
أبو ظہبي کی پولیس کے مطابق 'ایک مرد اور دو خواتین کی اس وقت موت ہو گئی جب ایک کار کی ٹکر سے ان کی کار میں آگ نمودار ہوئی۔ حادثہ شیخ زاید روڈ پر پیش آیا۔'
ابوظہبی میں کار حادثہ، معروف کشمیری تاجر کی بیٹی سمیت تین ہلاک ابوظہبی میں کار حادثہ، معروف کشمیری تاجر کی بیٹی سمیت تین ہلاک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین کی گاڑی روڈ پر ایک حادثے کی وجہ سے رکی ہوئی تھی اور دوسری گاڑی پیچھے سے ان کی کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
کار میں سوار تینوں افراد ایشیائی تھے اور ان میں کشمیر کے معروف کاروباری عبدالرشید میر کی بیٹی بھی شامل تھی۔
واضح رہے عبدالرشید میر، کوٹیج انڈسٹریز ایکس پوزیشن لمیٹڈ (سی آئی ای) کے چیرمین ہیں۔