اردو

urdu

ETV Bharat / state

Relief Among Fire Victims دارالخیر نے بربر شاہ سرینگر کے آگ متاثرین میں امداد تقسیم کی

بربر شاہ سرینگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی، جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ اتشزدگی کے اس واقعہ میں چار رہایشی مکان خاکستر ہوئے تھے۔

darul-khair-mirwaiz-manzil-distributes-relief-among-barbarshah-fire-victims
دارالخیر نے بربر شاہ سرینگر کے آگ متاثرین میں امداد تقسیم کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 8:08 PM IST

دارالخیر نے بربر شاہ سرینگر کے آگ متاثرین میں امداد تقسیم کی

سرینگر:گزشتہ دنوں شہر سرینگر کے علاقہ ستھو باغ بربر شاہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست دارالخیر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی کمزور مالی حالت کے پیش نظر ان کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


دارالخیر نے عوام الناس سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ موسم سرما کی آمد پر گرمی حاصل کرنے کے آلات گیس،ہیٹر بوائلر، پاؤر کمبل اور کانگڑی وغیرہ استعمال کرتے وقت ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش کریں تاکہ ممکنہ حد تک ناگہانی آفات اور آتشزنی کے روز افزوں بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں ستھوباغ بربرشاہ سرینگر جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا،کمبل اور کچن کٹ وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔


اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر واضح کی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برابر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں:Fire Mishap in Barbarshah Srinagar بربر شاہ میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details