جموں و کشمیر انتظامیہ نے سول سکریٹریٹ ملازمین کو جموں اور سرینگر میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔
دربارِ مو ملازمین کو رہائش خالی کرنے کے لئے 21 اگست تک کی مہلت - Darbar Move Employees Accommodation
دربارِ مو کے سلسلے میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو اپریل تا اکتوبر کے دوران سرینگر میں سرکاری رہائش گاہوں یا کرایہ پر لئے ہوئے ہوٹلوں میں چھ ماہ کے لئے سرکار کی طرف سے رہائش ملتی تھی- جب کہ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جموں شہر میں اکتوبر سے اپریل تک رہائش دستیاب رکھی جاتی تھی-
دربار مو ملازمین کو رہائش خالی کرنے میں ایک ماہ کی توسیع
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں دربار مو کی 149سالہ قدیم روایت کا خاتمہ
عام رائے ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دربارِ مو کی صدیوں پرانے روایت کا خاتمہ کیا گیا ہے تاہم سرکار کی طرف سے اس کو مسترد کیا گیا ہے-