اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں دربار مئو کے تحت سول سیکریٹریٹ بند - civil secretariat closed in srinagar

رواں برس سول سیکریٹریٹ سرینگر میں 6 جون کو آٹھ ماہ کے بعد کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بیچ کھولا گیا تھا جس دوران کووڈ 19 کے لئے احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے عوامی وفود کا آنا متاثر ہوا-

سرینگر میں دربار مئو کے تحت سول سیکریٹریٹ بند
سرینگر میں دربار مئو کے تحت سول سیکریٹریٹ بند

By

Published : Oct 31, 2020, 10:04 AM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں سول سیکریٹریٹ جمعہ کو چھ ماہ کے لئے بند کیا گیا ہے اور اب یہ گرمائی دارالحکومت جموں میں چھ ماہ کے لئے منتقل کیا جارہا ہے-

گرمائی دارالحکومت جموں میں سول سیکریٹریٹ 9 نومبر کو کھلے گے-

دربار مئو کے ساتھ جانے والے ملازمین کے لئے کووڈ 19 کی جانچ کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹسٹ کرنا لازمی رکھا گیا ہے-

اس ضمن میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی صدارت میں گزشتہ دونوں میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ دربار مئو کی تیاریوں کے لئے کاروائی شروع کرے-

انتظامیہ نے سرینگر میں 'ونٹر سیکریٹریٹ' کا اہتمام کرتے ہوئے چند افسران کو سرما کے چھ ماہ کے دوران سرینگر کے سول سیکریٹریٹ میں ہی تعینات رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کشمیر میں عوامی مسائل کا ازالہ ہو پائے-

رواں برس سول سیکریٹریٹ سرینگر میں 6 جون کو آٹھ ماہ کے بعد کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بیچ کھولا گیا تھا جس دوران کووڈ 19 کے لئے احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے عوامی وفود کا آنا متاثر ہوا-

امسال دربار مئو کی 148 سال تاریخ میں پہلی بار سول سیکریٹریٹ جموں صوبے میں بھی کھلا رہا جہاں تقریباً 18 محکمے رکھے گیے تھے، جبکہ وادی کی ونگ میں 19 دفاتر کام کر رہے تھے-

کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے دربار کی سرینگر منتقلی تین ماہ مؤخر ہوئی تھی اور یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب دربار مئو اپنے مقررہ وقت پر سرینگر منتقل نہیں کیا گیا-

دربار مئو دفاتر یعنی سول سیکریٹریٹ کی منتقلی ہر سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں سرمائی دارالحکومت سرینگر سے گرمائی دارالحکومت جموں اپریل کے آخری ہفتے تک ہوتی ہے-

چھ ماہ کے بعد اسکو ملازمین اور فائلوں سمیت مئی کے پہلے ہفتے میں گرمی کے چھ مہینوں میں سرینگر منتقل کیا جاتا تھا- تاہم امسال یہ کووڈ 19 وبا کی نذر ہوگیا-

اگرچہ مئی میں سرکار نے سرینگر میں سول سیکریٹریٹ عارضی طور کھولا تھا لیکن فائلیں اور محکموں کے اعلیٰ عہدیدار جموں ونگ میں ہونے کے سبب یہاں کام کاج قریباً ٹھپ ہی رہا-

واضع رہے کہ دربار مئو یعنی سول سیکریٹریٹ کی چھ ماہی منتقلی 148 برس پرانی روایت ہے جو ڈوگرہ راج میں مہاراجہ رنبیر سنگھ نے شروع کی تھی اور امسال تک برقرار ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details