سرینگر:جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے نوجوانوں نے نہ صرف پڑھائی بلکہ کھیل کود سمیت مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنا نام روشن کیا ہے۔سرینگر میں گلوبل ملٹی کلچر فیڈریشن نے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد کیا ۔ اس کمپیٹیش میں وادی کے دور دراز علاقوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
شرکت کرنے والے پاٹیسپینٹ کے مطابق وادی میں کوئی ایسا پلیٹ فارم مہیا نہیں ہے جہاں وہ اپنا ہنر دکھا سکے اور اپنے صلاحتیوں میں مزید نکھار لاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کمپیٹیشن انعقاد ہونے سے ان کے ہنر میں مزید بہتری آئی گی اور ان ک ٹیلینٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔اس کمپیٹیشن میں پارٹیسپینٹ ججز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ وہ مقابلے کے فائنل تک پہنچنے اور انعام جیت سکے۔